وزیرِاعلیٰ سندھ: مراد علی شاہ کی وزیرِاعلیٰ ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

0
197

کراچی : (پاکستان ٹوڈے) نئے منتخب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کےچاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لگاتار تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد انہوں نے اپنے فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیا، مراد علی شاہ گورنر ہاؤس میں حلف اٹھانے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف لیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آفس پہنچنے کے بعد مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں۔

 

Leave a reply