وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

0
125

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی پہلی تقریر میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا , صرف ایک ماہ کے دوران ہی مریم نواز نے اپنے وعدے کے عین مطابق ایئر ایمبولنس کے لیے جہاز خرید لیا۔

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بنی ابتک دو درجن سے زائد پروگرام پنجاب میں پہلی بار شروع کیے ،مریم نواز جو وعدہ کرینگی وہ پورا ہوگا، اب فائل ورک اور کاغذی کاروائیاں نہیں ہوں گی۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں گراؤنڈ پر نظر آرہی ہے ، مخالفین مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا نعرہ لگانے والوں نے آخر میں قوم کو لنگر خانے اور پناہ گاہیں دی، مسلم لیگ ن کے پاس ایسے فراڈ پروجیکٹ نہیں

Leave a reply