لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پنجاب میں ایک ہفتے کے دوران پیاز 29 روپے،ٹماٹر 24 روپے اور آلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں, باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔
پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے، یہ پنجاب کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانا سب سے بڑا ٹاسک ہے، اسکے لیے تمام ڈی سی،اے سی اور کمشنر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں، مریم نواز پنجاب کا مشن ہے عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں، عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں، سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔
ہماری وزیراعلی پیاز اور ٹماٹر کی قیمت مقرر کرنے بھی آئی اور عوام کو سستی اشیاء خرد و نوش فراہم کرنے بھی آئیں ہیں ، مریم نواز عام آدمی کی آواز ہیں ان کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے، مریم نواز کو گالم گلوچ برگیڈ کی نہیں پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی فکر ہے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ مسائل کے حل کے لیے دیا انکے اعتماد پر پورا اتریں گے
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔