وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

0
100

9 پاکستان ٹوڈے: مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے 

تفصیلات کے مطابق وہ لمحات یاد کرکے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے , ایک "سیاسی انتہا پسند گروہ” نے افواج پاکستان پر چڑھائی کرنے کی منظم سازش کی ۔

9 مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی ائی ہے، فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی ،شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا یادگاروں کی توہین کی گئی ،پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہداء کو ماتھے کا جھومر سمجھتی ہیں۔

لیکن انتہا "سیاسی پسندوں کے گروہ” نے پاکستانی قوم کے فخر شہداء کے مجسموں کو بے دردی سے جلایا ، شہداء کی تذلیل اصل میں ان کے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی توہین کے مترادف ہے، ایک سال بعد بھی نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ملنا نظام عدل پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں ویڈیو، تصویریں اور آڈیو کالز بطور ثبوت موجود ہیں۔ اس کے باوجود ایک بھی عدالت نے کسی شرپسند کو سزا نہیں سنائی ، شہداء کے لواحقین عدالتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ نو مئی کے ملزمان کو کب کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے، جب تک نو مئی کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا

Leave a reply