وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مارکیٹنگ کمپنی کے صدر ٹونی کلیٹن(Tony Clayton)سے ملاقات

0
53

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی پنجاب اسمبلی چیمبر میں امریکی کلیٹن(Clayton)ایگری۔مارکیٹنگ کمپنی کے صدر ٹونی کلیٹن(Tony Clayton)سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے امریکی ایگری کمپنی کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ٹونی کلیٹن نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری کمپنی کا مقصد بہترین لائیو سٹاک سروسز،فیڈ،آلات اور سپلائز کے ذریعے جانوروں کی جینیاتی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

کمپنی ایس آئی ایف سی(SIFC)کے ساتھ بریڈ ایمپورئمنٹ او گرین انشیٹو پروگرام کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں ڈیری اور بیف فارمنگ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی اولین ترجیح لائیو سٹاک سے منسلک چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارمرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے۔

Leave a reply