
پشاور: حلف برداری کی تقریب خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سینیٹر اعظم سواتی اور بابر اعوان کے علاوہ اراکین اسمبلی، اعلی افسران اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل بھی موجود تھے، نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے نگران کابینہ تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
جولائی 31, 2024 -
رواں ہفتےڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاورہا
اکتوبر 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔