وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفننگ, مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب۔ مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم، مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کےلئے سائٹ کا جائزہ لیا گیا۔
مری میں انٹری گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ، مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری۔ موجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا
مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت، مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا، ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت، مری میں غیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم۔
نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا،مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے ۔ مری کے لئےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری، مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش، منظوری دیدی گئی۔
مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ،مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری، مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا ۔
جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا
مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔تعمراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں ۔عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔
سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔
عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ ایم پی اے بلال ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی ، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، ایم این اے اسامہ اشفاق سرور کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
اکتوبر 29, 2024 -
امریکی خلائی ادارے کا ایلینز کی تلاش کا مشن
اپریل 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔