وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس

0
55

ڈسٹرکٹ مری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دی ۔

تفصیلات میں مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ۔ دنیا کی بہترین سٹریٹ کے ماڈل پر مری سٹریٹ قائم کرنے پر غور، مری میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے پر اتفاق، 15روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت۔

ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم ، 1500 سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی، پارکنگ پلازہ سے سیاح جدید ٹرام پر مری تک آجا سکیں گے۔ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجٹل کاوئنٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لئے 15 دن کی مدت مقرر، مری ٹریفک منیجمنٹ کے پلان کی منظوری۔

مری کیبل کار سروس مرمت کے بعد بحالی فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط، ساملی ٹی بی سینی ٹوریم، کی اپ گریڈ یشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت، سیاحوں کے لئے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹ بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سپیشل افراد کے لئے مخصوص ٹائلٹ اور کڈز ریسٹ بنانے کی ہدایت، مال روڈ پرسپیشل افراد اور بزرگوں کے لئے وہیل چیئر سینٹر قائم کرنے کا حکم، انٹرٹینمنٹ پارک اور گلمپنگ پوڈویلج کی تجاویز پر غور۔

مری کی بارہ روڈز کی تعمیر و توسیع 90فیصد سے زائد مکمل کرلی گئی ۔ مری اور گرد ونواح میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے موجودہ سسٹم اور دریائے جہلم سے واٹر سپلائی سکیم پر بریفنگ دی۔

تجاوزات کے خاتمے ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا گیا، تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران زخمی اہلکاروں کی مالی امداد کی اصولی منظوری، تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی،سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عوامی فلاح وضرورت کے پراجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں ۔

موٹر وے ہم نے بنائیں ،دوسرے روکتے رہے, پراجیکٹس کے ریکارڈ قائم کئے،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی۔ کورین کمپنی کی بنی سڑک دس سال خراب نہیں ہوئی۔ماضی میں موٹر وے کو تباہ کردیا گیا ۔ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرت،معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف،کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے

Leave a reply