وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرگودھا ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

0
113

(پاکستان ٹوڈے): کمشنر سرگودھا نے میگا پراجیکٹس اور زیر تکمیل منصوبوں کے بارے میں بریفننگ دی، سرگودھا ڈویژن میں رمضان نگہبان پیکج، رمضان بازار، صفائی مہم سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ارکان اسمبلی کی شکایت پر واٹر فلٹریشن پلانٹ فوری بحال کرنے کی ہدایت
سٹریٹ لائٹس فنکشنل کرنے کا حکم ، مہنگائی کے سدباب کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ٹریننگ کی ہدایت۔

اجلاس میں لینڈ فل سائٹس آؤٹ سورس کرنے پر اتفاق، اربن علاقوں میں گورنس میں بہتر ی اور ویلج گورنس ماڈل کا جائزہ لیا گیا،

میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے کی مالی خود مختاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا، عوامی نمائندے رمضان پیکج تقسیم کی مانیٹرنگ کرکے شفافیت یقینی بنائیں، ارکان اسمبلی عوام کی خدمت اور گڈ گورننس میں معاون بنائیں ،

پنجاب حکومت آپ کی حکومت ہے ،ہرعوامی نمائندہ عوام تک خو د پہنچے اور رابطوں کو بہتر بنائے ۔پنچاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر ایک ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے مختار احمد ملک، ذوالفقار علی بھٹی، ایم پی اے، صہیب احمد ملک،منصور اعظم، اکرام الحق، صفدر حسین ساہی، رانا منور حسین، تیمور علی خان، سردار محمد عاصم شیر میکن شامل تھے۔

ٹکٹ ہولڈر شاہ نواز رانجھا، چوہدری لیاقت علی خان، سیدجاوید حسین،میاں سلطان علی رانجھا، عبدالرزاق اور غلام دستگیر لک شامل تھے۔
ڈسٹرکٹ خوشاب کے ارکان اسمبلی، ملک شاکر بشیر اعوان، گل اصغر، ملک آصف بھا، علی حسین خان اور ٹکٹ ہولڈر کرم علی بندیال شامل تھے۔

ضلع میانوالی سے رکن صوبائی اسمبلی ذکیہ شاہنواز ،ٹکٹ ہولڈر عبید اللہ خان، محمد حمیر حیات خان،امانت اللہ خان، امان اللہ خان نیازی، ملک محمد فیروز جوئیہ بھی شامل تھے۔

ڈسٹرکٹ بھکر کے ارکان صوبائی اسمبلی،احمد نواز نوانی،ملک غنضفر عباس چھینہ، عامر عنایت شاہنی ملاقات کرنے والے میں شامل تھے۔

سینیر منسٹر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، صہیب بھرت ، مشیر پرویز رشید ،چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے

Leave a reply