وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی ملاقات
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ایچ ای کرسٹن ہاکنز نے مریم نواز کوپہلی خاتون وزیراعلی بننے پرمبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا پنجاب اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال ، ملاقات میں پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور پنجاب کے طلباء کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں سکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔