وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن(DCO) کی سیکرٹری جنرل دیمہ ال یحییٰ کی ملاقات
پاکستان ٹوڈے: دیمہ ال یحییٰ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں انفارمشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کے تعاون کو سراہا دور حاضر میں ہر ملک کی ترقی کا دارومدار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی کا بہت پوٹینشل ہے۔
بہتر تربیت اور ٹیکنالوجی کی فراہمی سے نوجوانوں کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے کی بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل بناناہے۔ ورچوئل ایجوکیشن کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پنجاب سے سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب چپ بنانے کی صنعت، لیتھیم آئن بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ملکر کام کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک کو زراعت اور کان کنی کی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے کے لیے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
خواتین کو ڈیجیٹل معیشت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔ پاکستانی نوجوان فری لانسرز کی محنت سے ملک میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ آرہا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں، کمپنیوں اور ممالک کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ لاہور میں جدید آئی ٹی سٹی بنانے رہے ہیں۔ آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی، فلم سٹی، کمرشل اور رہائشی علاقہ تعمیر کئے جائیں گے۔
دیمہ ال یحییٰ نے ITCN کے 24ویں ایڈیشن کی لاہور میں میزبانی پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامرس نیٹ ورک (ITCN) کی میزبانی سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ سعودی عرب نے ڈی سی او کا آغاز ٹیکنالوجی میں تعاون اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کیا تھا۔
کونسل کے بانی رکن کے طور پر پاکستان کا کردار بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت ڈی سی او کے مینڈیٹ کا بنیادی حصہ ہے۔ تنظیم خواتین اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔ سیکرٹری جنرل ڈی سی او
پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں DCO اپنا کردار ادا کرے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت موجود ہے۔ پاکستان بطور رکن ملک ڈی سی او کے دیگر ممبر ممالک کے آئی ٹی اقدامات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کی شرکت کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل ڈی سی اوپاکستانی کمپنیوں کو جی سی سی ممالک میں آئی ٹی کے شعبے میں آپریشنز بڑھانے کیلئے مدد فراہم کررہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور دیگر حکام بھی موجود تھے
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔