وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کم آمدن افراد کے لئےایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 6 شہروں میں فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت
لاہور ,ملتان , فیصل آباد ، سیالکوٹ ،سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے عوام کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ, گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔
شہروں میں عوام کی سہولت کے لئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے ،اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا ۔
جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں شہروں کے اندرہاوسنگ سکیم بنائیں۔ اپنی چھت اپنا گھر لینڈ مارک منصوبہ ہو گا ۔ لوگ بخوشی رہائش اختیار کریں۔ بورڈ آف ریونیو نے 17سائٹس کی نشان دہی کی ہے جن کی پڑتال کی جائے گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،خزانہ،کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی PHATA، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب افورڈایبل، ہاؤسنگ پروگرام اور دیگر حکام کی شرکت
کڑاکے کی سردی،جنوری میں سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔