وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں 22رکنی وفد کی ملاقات

0
47

22پاکستان ٹوڈے: رکنی وفد میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے مقامی سربراہ شامل, ملاقات میں تعلیم،صحت،زراعت اوردیگر شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی مریم نواز نے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر ریفارمزاورحکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

پنجاب کی زراعت میں پاکستان کی اکانومی کو تبدیل کرنے کا پورا پوٹینشل موجود ہے۔ ہر سیکٹرمیں بہتری اوراصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہر عوامی مسئلہ اورمعاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔ اصلاحات کے ثمرات سے لوگ جلد مستفید ہوں گے۔

سروس ڈلیوری اورگڈ گورننس کے لئے پہلی مرتبہ افسروں کی گریڈنگ کا سسٹم رائج کیا جارہا ہے۔
یو این کے اداروں کے اشتراک سے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف بھی پورا کریں گے۔ رکاوٹوں کے باوجود وزیراعلیٰ بننا اعزاز سمجھتی ہوں۔

محروم معیشت اورغریب افراد کو دیکھ کر مالی طورپر مضبوط کرنے کاسوچتی رہتی ہوں۔ پنجاب کی ہر خاتون کو مالی طور پر خود مختار اورخوشحال دیکھنا چاہتی ہوں۔ اقوام متحدہ کے پراجیکٹ اورہماری ترجیحات کا مشترکہ محور عوام کی خدمت ہے۔

پنجاب میں ٹیکس فری گارمنٹس سٹی بنا رہے ہیں،جہاں خواتین کو6ماہ مفت ٹریننگ اورسکارلرشپ بھی دیں گے۔ پنجاب کے ہر شہر میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کا بہترین نظام لارہے ہیں۔

نوازشریف آئی ٹی سی کو پاکستان کی سیلی کان ویلی بنائیں گے۔  تمام اضلاع میں مکمل ہیلتھ سہولتوں کی فراہمی کا نظام وضع کررہے ہیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس سروس کاآغاز پنجاب سے ہوگا۔ لاہور میں پہلا پبلک سیکٹرکینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔

2500 بنیادی مراکز صحت،300دیہی مراکز صحت اوربڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہے ہیں۔ مہلک امراض میں مبتلا شہریوں کو دو ماہ کے لئے مفت دوائیاں گھر کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔ بچوں کی نیوٹریشن کیلئے سکولوں میں فری میل دیا جارہا ہے۔

چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضےاورمشینری بھی دیں گے۔ لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے دیہات میں فارمز کی معاونت کریں گے۔ صنفی تفاوت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،خواتین کے لئے پہلا ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کردیا ہے۔

لاہور ہی نہیں پنجاب کے ہر شہر کی ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے۔ لاہور دیکھنے کا اشتیاق تھا،پنجاب کے لوگ متاثر کن ہیں۔ محمد یحییٰ سربراہ یواین ٹیم ،عوام کی خدمت کے مشن میں حکومت پنجاب کی بھر پور معاونت کریں گے۔

پاکستان بالخصوص پنجاب کے فلاحی پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ نمائندہ یو این ڈی پی سمیوئیل، سینیٹر پرویز رشید،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختربھی موجود تھے۔

Leave a reply