وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری سنادی

0
49

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹر ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو ہائرایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس بھی دے رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پرکالج ہمارے اہداف ہیں۔

Leave a reply