وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر پیغام
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے۔
عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لیے کیے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے، خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔