وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکیج کی ڈیجیٹل مانٹیرنگ، رپورٹ تیار

0
62

لاہور: (پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکیج کی ڈیجیٹل مانٹیرنگ، روزانہ رپورٹ تیار، وزیراعلیٰ آفس کو پیش،

10لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل مکمل، رمضان نگہبان پیکیج کے 64 لاکھ 79ہزار گھرانوں میں سے 48لاکھ 70 ہزار گھرانوں کے نام اور پتہ کی تصدیق بھی مکمل ،

مجموعی طور پنجاب بھر میں رمضان نگہبان پیکیج کے لئے مستحق قرار پانے والے 47 لاکھ گھرانوں کی ایڈریس کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

10روز میں صوبے بھر1271 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 417162 مقامات کی چیکنگ کی،10879 دکانداراور تاجر اوور چارجنگ میں ملوث پائے گئے، 10روز میں اوورچارجنگ کرنے والوں دکانداروں اور تاجروں کو2 کروڑ87لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد،755ایف آئی آررجسٹرڈ،2153 گرانفروش گرفتار۔

صوبے بھر میں گزشتہ روز1271 پرائس مجسٹریٹس نے 2479مقامات پر چیکنگ کی ، گرانفروشی پر 16لاکھ 28 ہزار روپے زائد جرمانہ عائد،30ایف آئی آر درج اور 94لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

ضلع لاہور میں اب تک سب سے زیادہ 75ہزار سے زائد رمضان پیکیج تقسیم کیے گیے، خانیوال میں دوسرے نمبر پر 70ہزار سے زائد رمضان پیکیج تقسیم،

ڈیرہ غازی خان تیسرے نمبر پر، 63ہزار سے رمضان پیکیج کی تقسیم مکمل ہوگئی۔

Leave a reply