وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس سے گفتگو

0
62

پاکستان ٹوڈے: شہباز شریف نے ٹھیک کہا،شریف فیملی اور ذرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے

تفصیلات کے مطابق ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے،پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا اور بھی سامنے ہے، حال ہی میں پی ڈی ایم ون کی صورت میں جو تباہی ہوئی سب کے سامنے ہے،اب پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کردی گئی ہے، ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں،ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کا بیان دیا اس کی بات ہے اس کا کوئی رابطہ ہوگا اس حوالہ سے، وہی جواب دے سکتے ہیں۔ جو کوشش انہوں نے کی علم نہیں،کس کے کہنے پر کیا کوشش کی اس بات کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں، ریکارڈ چیک کرلیں میرے بھائی کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کیلئے اپلائی ہی نہیں کیاتھا۔

اگر ایک بندہ خود اپنی قابلیت پر الیکشن جیت کر آتاہے تو وہ موروثی سیاست نہیں ہے، میرے بھائی نے پہلے بھی ایم پی اے کا الیکشن لڑا،فرنچ شہریت چھوڑی تھی اور اپنی اہلیت کی بنیاد پر آیاہے، دوبارہ ٹکٹ بھی بانی پی ٹی آئی نے دیا اورجتنے ووٹوں سے جیت کر آیا اس سےاہلیت کو ثابت کیا۔

بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی خبرلگانے والوں سے ہی پوچھا جائے، مشعال یوسفزئی اور خالد مروت سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے کوئی شکایت نہیں کی،جس نے بات کی وہی جواب دے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی،وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے،جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالہ سے جو بات اور فیصلہ کریں گے ہم تیار نہیں۔

Leave a reply