وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

0
97

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 289 ٹھکانوں پر چھاپے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 127 ملزمان گرفتار، 127 مقدمات درج۔

ملزمان کے قبضے سے 57 کلو چرس، 03 کلو ہیروئن، 1325 لٹر شراب برآمد ۔ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران منشیات فروشوں کے اڈوں پر 20015 چھاپے مارے گئے۔

گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 9334 مقدمات درج، 9845 گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 6342 کلو چرس، 109 کلو گرام ہیروئن برامد ، ساڑھے 34 کلو آئس ، 218 کلو افیون، 123152 لٹر شراب بھی ملزمان سے برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی کی ہدایت۔ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو بے نقاب کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈرگز کے خلاف آگاہی مہم میں والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

Leave a reply