لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے آکسفورڈ پریس کے وفد کی ملاقات نصاب سازی اور نصابی کتب کی پرنٹنگ اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق تعلیمی نصاب جدید انداز میں ڈھالنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کر کے فیصلے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ آئندہ تعلیمی سال ایجوکیشن ایمرجنسی کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔
آرٹیکل 25 اے کا نفاذ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ ایسا پاکستان بنائیں گے جو ٹیکنالوجی کو ایکسپورٹ کرے گا۔ تعلیمی معاملات کی بہتری میں نجی سیکٹر کی شراکت معاون ثابت ہو رہی ہے۔
ٹیچر ٹریننگ اور کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کر کے تعلیم کو ابتری سے نکالیں گے۔ ماضی میں سنگل نیشنل کریکلم کے نام پر قوم سے مذاق کیا گیا۔ تعلیمی ریفارمز لانے پر تیزی سے کام جاری، جلد ایک شفاف ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائیں گے۔ گذشتہ حکومت نے آفٹر نون سکول پالیسی دی مگر اس پالیسی کے ساتھ انصاف نہ کر سکی۔
آفٹر نون سکولز گھوسٹ ثابت، 20 لاکھ جعلی انرولمنٹ کی گئی۔ گذشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سکول بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی سکولوں میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیا۔ مریم نواز نے سکولوں میں فی الفور تعلیمی سہولیات پوری کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
پنجاب حکومت ہر یونین کونسل میں سکول بنانے پر کام کر رہی ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر، اساتذہ، والدین پر مشتمل سکول مینجمنٹ کونسل بنا رہے ہیں۔ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن، تعلیم بالغاں، ٹیکنالوجی سکھانے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔