وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ملاقات

0
58

لاہور: تعلیمی اداروں میں نیوٹریشن پروگرام کے آغاز اور ہیلتھ سروسز کی فراہمی پر تبادلہ خیال

طلبہ کیلئے نیوٹریشن پروگرام کا پائیلٹ پراجیکٹ رائیونڈ تحصیل سے شروع کیا جائے گا۔ پائیلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس ماڈل کو تمام سکولوں تک پھیلائیں گے۔

وزیر تعلیم اور وزیر صحت مابین نیوٹریشن پروگرام میں خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق، کھانا سپلائی کرنے والی فرموں کے ٹینڈر کا عمل جلد مکمل کر لیا جائَے گا۔

منتخب فرم کو کھانے کے معیار کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ وزیر تعلیم، وزیر صحت غیر معیاری کھانا سپلائی کرنے والی فرم کو ہر سطح پر بین کریں گے۔

طلبہ کو ہیتلھ سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے بھی اہم اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ سٹوڈنٹ ہیلتھ پروگرام اور نیوٹریشن پروگرام سے 70 لاکھ کے قریب طلبہ مستفید ہوں گے۔

Leave a reply