وزیر تعلیم و معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا اجلاس

0
104

پاکستان ٹوڈے: اس موقع پرسیکریٹری تعلیم سندھ زاہد علی عباسی، مینجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر قاضی، ڈپٹی ڈائریکٹرز و دیگر افسران کی شرکت,اجلاس میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے سے مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کو آگاہی دی گئی کہ ایس ای ایف کے تعاون سے سندھ میں 2566 اسکولز چلاۓ جا رہے ہیں۔ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت چلنے والے اسکولز میں 40 فیصد اسٹوڈنٹس لڑکیاں ہیں۔ سیف کے پیپلز اسکول پروگرام کے تحت پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر 34 انگلش میڈیم اسکول قائم کئے گئے ہیں۔

سندھ ایجوکیشن کے تحت اسکالرشپ، ووکیشنل اور دیگر پروگرام پر بھی کام جاری ہے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ بچوں میں سائنس کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

آئیندہ تعلیمی مالی سال اسکولوں میں سائنس کی تعلیم کی اہمیت کے طور پر منایا جاۓ گا۔ سائنس کی تعلیم کی اہمیت کے سلسلے میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کی پارٹسپیشن کو یقینی بنایا جاۓ۔

Leave a reply