وزیر تعلیم کی ڈیجیٹل سپیڈ، پنجاب میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز

0
55

رانا سکندر حیات نے پنجاب کے اساتذہ و طلباء کیلئے "ڈیجیٹل سفر پروگرام” لانچ کر دیا۔

رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر میں ڈیجیٹل سفر کا مقصد طلباء و اساتذہ کو آئی ٹی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا ہے۔ پروگرام کے اجراء کا مقصد مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے۔

وزیر تعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سفر کے پہلے مرحلے میں 1000 اساتذہ اور 50 ہزار طلباء مستفید ہوں گے۔ طلباء و اساتذہ کو آئی ٹی سکلز سے عہدہ برآء کر کے ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے۔

رانا سکندر نے یہ بھی کہا کہ ٹیک ویلی اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل سفر پروگرام ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرے گا۔ اساتذہ کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے کر گوگل چیمپئن بنائیں گے۔  ڈیجیٹل لٹریسی کیلئے یہ پروگرام اہم حیثیت کا حامل ہے۔ اساتذہ کیلئے گلوبل سرٹیفیکیشن پروگرام بھی لانچ کیا جائے گا۔ ہمارا عزم ہر فرد کو ڈیجیٹل شہری بنانا ہے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال سے اساتذہ کا برڈن بھی کم ہوگا۔ گوگل سرٹیفائیڈ ہونے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہر ضلع کے ٹاپ پرفارمنس ٹیچر کو گاڑی کا تحفہ دیا جائے گا۔ پنجاب کو ایسا پے بیک کریں گے کہ 2 سال بعد ہمارے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہوں گے۔

Leave a reply