وعدہ خلافی پربلاول بھٹوزرداری حکومت سےروٹھ گئے

0
28

جوڈیشل کمیشن کےمعاملےپروعدہ خلافی پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری حکومت سےروٹھ گئے۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کےمعاملےپروعدےپورےنہ کرنےاورمشاورت نہ کرنےپرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے شہباز حکومت سےتحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کوآرڈینیشن سے انکار اور مشاورت سے راہ فرار اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےاحتجاجً گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سےاپنانام واپس لےلیاتھا۔جس کےبارےپیپلزپارٹی نہ ہی تصدیق کررہی ہےاورنہ ہی تردید کررہی ہے۔

Leave a reply