وفاقی آئینی عدالت:6 ججز کی تقرری، 3نےحلف اٹھالیا

0
7

وفاقی آئینی عدالت کے چھ ججزمیں سےتین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
وفاقی آئینی عدالت کےججزکی تقریب حلف برداری میں اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفرازڈوگر نےشرکت کی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نےپہلے مرحلے میں تین ججزسےحلف لیا۔
پہلےمرحلےمیں حلف اٹھانےوالوں میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقرنجفی اور جسٹس عامرفاروق شامل ہیں۔
اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی آئینی عدالت میں چھ ججزہوں گے،جس میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس کےکے آغا ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کےجج ہوں گے۔
واضح رہےکہ 27ویں آئینی ترمیم پرتحفظات پرسپریم کورٹ کےسینئرترین جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اطہرمن اللہ نےاپنےعہدوں سےاستعفیٰ دیاتھا۔

Leave a reply