وفاقی حکومت کایوٹیلٹی سٹوربندکرنےکافیصلہ

0
37

وفاقی حکومت نےیوٹیلٹی سٹوربندکرنےکافیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دے دیا۔
انتظامیہ کاکہناہےکہ سٹورز بند ہونے سے11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کامزیدکہناہےکہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیا پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا  کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔

Leave a reply