وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کا منصوبہ

0
4

وفاقی حکومت نے تین مراحل میں پی آئی اےسمیت 24 اداروں کی نجکاری کا منصوبہ بنالیا۔
وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری تین مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سال کے دوران 10 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، دوسرا مرحلہ ایک سے تین سال پر مشتمل ہوگا جس میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری پر 3 سے 5 سال کا وقت لگے گا۔
پہلے مرحلے میں جن اداروں کی نجکاری کی جائے گی ان میں قومی ایئر لائن (PIA)، روزویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک، آئیسکو اور تین ڈسکوز شامل ہیں۔
دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز (بجلی پیدا کرنے والے ادارے) اور لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجکاری کے اس منصوبے کا مقصد قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

Leave a reply