وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی قیمت سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سیل کیے گئے تمام تندوروں کو فوری ڈی سیل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم،روٹی زیادہ قیمت پر بیچنے والے گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم۔
ضلعی انتظامیہ کا روٹی کی قیمت سے متعلق 26 اپریل کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا، نان بائی ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے 26 اپریل کے نوٹیفکیشن کی پاسداری کرے۔
8 مئی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے مطابق انتظامیہ نے روٹی کی قیمت کا تعین کرتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن سے مشاورت نہیں کی، ڈپٹی کمشنر نے روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے نان بائیوں کے نمائندوں سے مشاورت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کو آج 12 بجے نان بائی ایسوسی ایشن کو اپنے دفتر مشاورت کرنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کے اجلاس کی رپورٹ 3 روز میں عدالت میں جمع کرائی جائے ۔
سوات اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے
دسمبر 23, 2024پرائیویٹ سکولوں کی ونٹرکیمپ لگانے کی درخواست مسترد
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد
مارچ 16, 2024 -
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا
ستمبر 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔