وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلنے کیلئے تیار

0
23

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ارادے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کے 13 روٹس پر 30 الیکٹرک بسیں چلائے گا۔

اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، جی 11 سے پمز ہسپتال تک ہو گا، ،پہلے روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز، جی 9 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی، پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

الیکٹرک بس کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا، ،دوسرے روٹ میں یہ سروس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔

علاوہ ازیں یہ کہ بسیں سی ڈی اے کے ٹھیکیدار نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے 13 نئے روٹس پر چلیں گی۔  NRTC کو ہر کلومیٹر کے لیے 306 سے 331 روپے ادا کرے گا۔

بسوں کے روٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

I-8 میں پولیس فاؤنڈیشن/اورنج لائن اسٹیشن سے ریڈ لائن فیض احمد فیض اسٹیشن تک

علامہ اقبال اسٹیشن سے ریڈ لائن پوٹھوہار اسٹیشن

پمز ٹو سیکرٹریٹ

D-12 سے G-10

F-11 سے ریڈ لائن F-8 اسٹیشن

G-11 سے پمز

آبپارہ تا ترامڑی چوک

نیلور سے کھنہ پل

پیر ودھائی چوک سے فیض آباد

B-17 سے 26 نمبر چونگی

اور I-16 سے 26 نمبر تک

Leave a reply