وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس آمد

0
155

خیبرپختونخوا:(پاکستان ٹوڈے) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبر مقدم کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات

صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ۔

دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاخود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار۔

چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار،حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم، چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت۔

ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔  پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔  دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔ خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔

Leave a reply