وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔
ذرائع کےمطابق حج پالیسی 2025 کے تحت خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت ہوگی،خاتون کو بغیر محرم کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ خاتون اپنے والد یا شوہر کی اجازت سے بغیر محرم حج کی سعادت حاصل کر سکیں گی،بغیر محرم کے حج پر جانے والی خاتون کو خواتین کے گروپ میں رہنا ہو گا ۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سرکاری حج پیکج میں1 لاکھ روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے،حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک مقررہے،حج پالیسی 2024 کے تحت سرکاری حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا پیکج تھا۔ حکومتی سکیم کے تحت کوٹہ میں 20 ہزار کی کٹوتی کر دی گئی ۔پرائیویٹ سکیم کیلئے کوٹہ میں 3 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق حج پالیسی 2025 کے تحت حکومتی کوٹہ 5 ہزار پرائیویٹ کوٹہ 30 ہزار مختص ہو گا،دوران حج انتقال کر جانے والے حجاج کا معاوضہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا۔ ہارڈ شپ کوٹے میں 100 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ،پرائیویٹ سیکٹر کے واجبات کیلئے حج انشورنس لازمی قراردی گئی ہے۔ حج پالیسی 2025 کے تحت حج ناظم سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے،حج ناظم سکیم کے تحت’گھر سے گھر تک‘کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ حج پالسی 2025 کے تحت پاکستان کیلئے1لاکھ 79 ہزار 210 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کیلئے 50 ،50 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مری میں سیاحوں کیلئے احسن اقدامات
جون 8, 2024 -
اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کا مسجد بنانے کا اعلان
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔