وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس: تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری کا اعلان کر دیا۔
وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس پر کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔
کابینہ نے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 22 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ کابینہ نے کم ازکم ماہانہ اجرات 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کی تجویز منظور کرلی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی نےآج جلسہ کرنےکی بڑی وجہ بتادی
ستمبر 21, 2024 -
صدرمملکت نامزچیف جسٹس سےکل عہدےکاحلف لیں گے
اکتوبر 25, 2024 -
ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔