وفاقی کابینہ کااجلاس طلب:12نکاتی ایجنڈاجاری

0
24

وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا،جس کا12نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج سوا11بجےہوگا۔
وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں بجلی کےسیکٹرکےلئےٹیرف کوبنانے ریشلائز کیا جائے گا، اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے ٹیکسس میں چھوٹ کی بحالی ایجنڈےکاحصہ ہے۔
اسی کے ساتھ 11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی توثیق لی جائے گی جبکہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave a reply