پاکستان ٹوڈے: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، جس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، اجلاس میں ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے، کابینہ اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری بھی زیرغور آئے گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے، کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز شامل افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔