ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم حصہ ہے،صدرمملکت

0
73

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم حصہ ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےچین کےصدرشی جن پنگ کوخط لکھ کر چینی سال نواورموسم بہارکےتہوارکےموقع پرمبارکبادپیش کی۔
صدرمملکت نےخط میں پاکستان اورچین کےمابین آہنی دوستی مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔
خط میں صدرزرداری نےکہاہےکہ دوطرفہ تعاون مضبوط اوردوستی کےبندھن کوآگے بڑھانے کیلئے چینی صدرسےتبادلہ خیال کامنتظرہوں،پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھےگا،ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم حصہ ہے۔
صدرآصف زرداری نے خط میں کہاہےکہ دونوں ممالک کی قیادت کی پے در پے نسلوں کی انتھک کوششوں نے بین الریاستی تعلقات کے اس منفرد اور مثالی بندھن کو پروان چڑھایا اور مضبوط کیا۔
انہوں نےخط میں پاک چین تعلقات اور پاک چین اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے سال 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی۔

Leave a reply