ون ڈےسیریز،پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزپہنچ گئی

0
2

ون ڈےسیریزکےلئےپاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزپہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا قومی ون ڈے اسکواڈ فلوریڈا سے ویسٹ انڈیز پہنچ گیا ہے، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کرے گا۔
قومی ٹیم کل (بدھ) کو آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، جو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

Leave a reply