ون ڈےسیریزکامایوس کن آغاز:کیویزنے پاکستان کو73 رنز سے شکست دیدی

0
27

ٹی ٹوئنٹی کےبعدپہلےون ڈےمیچ میں بھی شاہینوں کی مایوس کن کارکر دگی ،کیویزنےپاکستان کو73رنز سےشکست دیکرسیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔
نیپیئرمیں کھیلےگئےون ڈےسیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیاجوکہ فائدہ مندثابت نہ ہوسکا۔میزبان نیوزی لینڈنےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ اوورزمیں 9وکٹوں کےنقصان پر344رنزبنائےہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم44.1اوورمیں 271 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی طرف سےاننگزکاآغازاوپنرعثمان خان اورعبداللہ شفیق نےکیادونوں کھلاڑیوں نےعمدہ کھیلتے ہوئےٹیم کوبہترین آغازفراہم کیادونوں نے83رنزکی پاٹنرشپ قائم کی۔تاہم عثمان خان نے 39 رنزبنائے اور وکٹ گنوابیٹھےجبکہ عبداللہ شفیق 36سکور بناکر88کےمجموعےپرپویلین لوٹ گئے۔
پھرکپتان محمدرضوان اورمایانازبلےبازبابراعظم نےمیدان سنبھالا،دونوں نےتیسری وکٹ کی شراکت سےٹیم کےسکورمیں مزید76رنزکااضافہ کیاتاہم کپتان محمدرضوان 164 کےمجموعےپر 30 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، پھرمایاناز بلےبازبابراعظم اورسلمان آغانےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیا 249کے مجموعے پر78 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
سلمان آغا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے 40 ویں اوور میں 253 رنز پر پاکستان کی لگاتار 2 وکٹیں گر گئیں، طیب طاہر ایک اور عرفان خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس دوران سلمان آغا نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 267 رنز پر گری، نسیم شاہ بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔ جبکہ آٹھویں وکٹ 269 رنز پر گری جب حارث رؤف  محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کی نویں وکٹ 43.4 اوورز میں 271 رنز پر گری، سلمان آغا 58 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ بھی 271 رنز پر ہی گر گئی، عاکف جاوید ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد علی ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈکی جانب سے نتھین اسمتھ نے 4 کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ جیکب ڈفی نے 2 کوپویلین کی راہ دکھائی، مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز:
پاکستان کےخلاف میزبان ٹیم نےبیٹنگ کاآغازکیاتونیوزی لینڈکی 3وکٹیں50رنز پرگرگئیں۔ول ینگ ایک رن کےمہمان ثابت ہوئےجبکہ نک کیلی 15 سکوربنانےمیں کامیاب ہوئےاور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھرڈیرل مچل اور مارک چیپمین نےمیدان سنبھالااور ذمہ درانہ بیٹنگ کی دونوں نے199رنزکی شراکت داری بنائی، مارک چیپمین 132رنزبناکروکٹ گنوا بیٹھے، اُن کی اننگزمیں 13چوکےاور6چھکےشامل ہیں۔دوسری جانب ڈیرل مچل بھی 76رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سےعرفان خان نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، شکارکئےنسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نےڈیبیو کیا۔
پاکستان کااسکواڈ:
کپتان محمدرضوان،بابراعظم،سلمان آغا،عبداللہ شفیق ، عثمان خان ، طیب طاہر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل تھے۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈنے5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز4-1سےجیتی تھی،جس میں پہلے میچ میں کیویز نے شاہینوں کو9وکٹوں سےشکست دی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پھرفتح نیوزی لینڈکامقدربن گئی تھی ،سیریز کےتیسرےمیچ میں شاہینوں نے کیویز کو 9وکٹوں سےہرادیاتھا،ایونٹ کےچوتھےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی اورپھرپانچویں میچ میں کیویزنےشاہینوں کو8وکٹوں سےشکست دے کرسیریزجیت لی۔

Leave a reply