فیملی ہسٹری ویب سائٹ پر ڈی این اے میچ ہونے پر 70 سال کے بعد 3 سوتیلے بہن بھائیوں کی پہلی بار ایک دوسرے سے ملاقات ہو گئی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آئل آف وائٹ سے تعلق رکھنے والی 76 سالہ جوسی مورے کو ان کی پوتی نے کرسمس پر شجرۂ نسب کی کٹ دی، تاکہ وہ اپنی مخلوط نسل کے ورثے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں۔ فیملی ہسٹری ویب سائٹ پر جوسی مورے کا ڈی این اے لیورپول سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ آدمی جم میکلوفلن اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 74 سالہ خاتون لورین ولیمز کے ساتھ میچ ہوا۔
یہ تینوں لیور پول میں پیدا ہوئے تھے اور ان تینوں کے والد ایک ہی ہیں۔ تینوں سوتیلے بہن بھائیوں کی ساؤتھ ہیمپٹن کے ایک ہوٹل میں جب ملاقات ہوئی تو وہ ایک دوسرے سے گلے ملے اور بہت خوش ہوئے۔رپورٹ کے مطابق لورین ولیمز اپنے والدین کے ساتھ دو سال کی عمر میں کینیڈا ہجرت کر گئی تھیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے سوتیلے بہن بھائی بھی اس دنیا میں موجود ہیں۔
جم میکلوفلن جو کہ ایک سابق باکسر اور نائٹ کلب کے منیجر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ میرا کوئی اور رشتے دار نہیں، مگر جب لورین ولیمز مائی ہیریٹیج نامی ویب سائٹ پر آئیں تو انہیں پتا چلا کہ جوسی مورے نامی ان کی ایک سوتیلی بہن جنہیں بچپن میں ایک یتیم خانے میں رکھا گیا اور آئل آف وائٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ان کی پرورش کی اور ایک سوتیلے بھائی جم میکلوفلن ہیں جن کی پرورش کانونٹس میں ہوئی تھی۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب :مریم نواز
فروری 26, 2024 -
یکم اگست سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔