ویمنزورلڈکپ:آج آسٹریلیا اورساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے26ویں میچ میں آج آسٹریلیااورساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
میچ مقامی وقت کےمطابق دوپہر 2ؔ30بجےشروع ہوگا۔جس میں دونوں ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے تیرہویں ایڈیشن میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہےمیگاایونٹ سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں ہورہاہے،بھارت کو یہ 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے کا چوتھا موقع ملا ہے جبکہ سری لنکا پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے ایکشن میں ہے۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔















