ویمنزورلڈکپ:بنگلہ دیش کوشکست دیکرآسٹریلیانےسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ویمنزورلڈکپ کے17ویں میچ میں آسٹریلیا نےبنگلہ دیش کو 10وکٹوں سےہراکرسیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ویمنزورلڈکپ کے 17ویں میچ میں بنگلہ دیش نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 198 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیانے25ویں اوورمیں بغیرکسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم آسٹریلین بولرزکےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئی،کوئی بھی بلےبازکھل کرنہ کھیل سکی،بنگلہ دیش کی جانب سےمسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سوبھانا موستاری 66رنز بناکرنمایاں رہیں،جبکہ ربعیہ حیدر نے 44 رنزکی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیاکی جانب ایلیسا ہیلی نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے 113 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ لیچ فیلڈ 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے25ویں اوورمیں سکورمکمل کرکےٹیم کوجیت دلوائی۔
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 5 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ کا دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔