ویمنزورلڈکپ:پاکستان سری لنکاکامیچ بارش کی نذر،گرین شرٹس کا سفربغیر جیت کےاختتام پذیر

0
7

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا دونوں ٹیموں کو 1،1پوائنٹ مل گیاجس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا سفربغیرکسی کامیابی کےاختتام پذیرہوگیا۔
کولمبو میں کھیلےگئےآئی سی سی ویمنزورلڈکپ کے25ویں میچ میں سری لنکا نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
بارش کی وجہ سےمیچ کو34اوورزفی اننگزتک محدودکردیاگیا،پاکستان کی جانب 4.2اوورزمیں 18 رنز بنے تھےکہ ایک مرتبہ پھرسےبارش شروع ہوگئی جوکہ پھرنہ تھمی جس کےباعث میچ کومنسوخ کردیاگیا۔دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ اس میچ کے ساتھ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کا سفر ختم اختتام پذیرہوگیا۔
میگاایونٹ میں قومی ٹیم 7میچزمیں سےایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی ،4میچوں میں گرین شرٹس کوناکامی کاسامناکرناپڑاجبکہ 3میچ بارش کی نذرہوگئے۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

Leave a reply