ویمنزورلڈکپ:پاکستان کوٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست

0
24

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ویمنزورلڈکپ میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست کاسامنا ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیانےپاکستان کو 107 رنزسےمات دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنزورلڈکپ 2025کےنویں میچ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،آسٹریلوی ویمنز ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 221 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی اننگز:
دفاعی چیمپئن آسٹریلیاکاآغازمایوس کُن رہا،پاکستانی بولرزکے سامنے کینگروز بلےبازبےبس دکھائی دئیےصرف76رنزپر7وکٹیں گنوابیٹھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونے شاندار 109 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ الانا کنگ 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹیں۔
آسٹریلیاکی جانب سےکتپان ایلیسا ہیلی نے20رنزکی اننگزکھیلی جبکہ کم گارتھ 11 رنزبناکرپویلین لوٹیں۔فیبی لِچ فیلڈ 10سکورفراہم کرسکیں،ایلیس پیری نے 5 رنزبنائےجبکہ ٹاہلیا مک گرا 5 سکوربناسکی۔اینابیل سندرلینڈ 1 ایشلی گارڈنر 1 اور جورجیا ویرہم بغیرکھاتہ کھولےصفرپویلین لوٹ گئیں۔
پھر اس کے بعد بیتھ مونی نے شاندار سنچری بنائی جبکہ الانا کنگ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں نےنویں وکٹ پر 106 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ یوں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 221 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے 2، 2شکارکئے، جبکہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بُری طرح متاثرہوئی،گرین شرٹس بھی آسٹریلیا کےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئے۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 8رن پر گرئی اور پھر آدھی ٹیم 31 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 114 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 35 رنزبناکرنمایاں رہیں، جبکہ کینگروز کی جانب سے کم گیرتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ آئی سی سی ویمنزورلڈکپ میں پاکستان کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے،اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کو بنگلادیش اور پھر بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

Leave a reply