ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:آسٹریلیانےپاکستان کو9وکٹوں سےشکست دیدی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دےکرسیمی فائنل کی ٹکٹ حاصل کرلی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلےپاکستان کو بیٹنگ دی۔قومی ٹیم نےپہلے کھیلتےہوئے 19.5اوورزمیں صرف 82رنز بنائے۔ جوکہ اس ٹورنامنٹ کااب تک کا سب سےکم اسکورہے۔اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں سب سے کم اسکور 85 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ تھا جو سری لنکا نے پاکستان کے خلاف بنایا تھا۔
آسٹریلیاکےخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی،پاکستان کی اننگز میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ چوتھے اوور سے شروع ہوگیا اور آسٹریلوی بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ کپتان منیبہ علی 7، صدف شمس 3، سدرہ امین12 اور عمیمہ سہیل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں ۔تو مجموعی اسکور آٹھویں اوور میں 4 وکٹوں پر صرف 29 رنز تھا ۔جودسویں اوور میں ندا ڈار کے 10 رنز پر آؤٹ ہونے پر 5 وکٹوں پر 39 رنز تھا۔ عالیہ ریاض تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے آف اسپنر ایشلے گارڈنر نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ میں پاکستان کو فاطمہ ثنا کی خدمات حاصل نہیں تھیں جنہیں اپنے والد کے انتقال کے سبب وطن واپس آنا پڑا ہے ۔ان کی غیرموجودگی میں منیبہ علی نے قیادت کی ذمہ داری نبھائی۔
ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیا نے 11 اوورز میں مطلوبہ اسکور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان ایلیسا ہیلی اور بیتھ مونی نے اپنی ٹیم کو36 رنز کا اسٹارٹ دیا اس موقع پر سعدیہ اقبال نے بیتھ مونی کو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔ ہیلی نے5 چوکوں کی مدد سے 37 رنز اسکور کیے تھے کہ انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ایلیسے پیری 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
واضح رہےکہ یہ آسٹریلیا کی اس ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری کامیابی ہے جبکہ پاکستان کی دوسری شکست ہے۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔