انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو59 رنزسےشکست ہوگئی۔
دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈنےبھارت کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈنےپہلے بیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 4وکٹوں کےنقصان پر160 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان سوفی ڈیوائن نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سوزی بیٹس نے 27، جارجیا پلمر نے 34 ، امیلیا کیر نے 13 اور بروک ہالیڈے نے 16 رنز بنائے۔
ہدف کےتعاقب میں بھارتی ٹیم ریت کی دیوارثابت ہوئی،پوری ٹیم 19اوورز میں 102سکورپرڈھیرہوگئی۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 15 رنز بنائے، اسمرتی مندھانا 12،جمائمہ روڈریگز 13 ،رچا گھوش 12 ،دیپتی شرما 13 رنز بناسکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے روزمیری مائر نے 4 ،لی تہو نے 3 ،ایڈن کارسن نے 2 جبکہ امیلیا کیر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کیا ہے؟
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔