ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نیو زی لینڈپاکستان کوشکست دیکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کوشکست دےکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کوایک بارپھرناکامی کاسامناکرناپڑا،لیکن اس بارآسان ہدف کےتعاقب میں بھی پاکستان ٹیم 56 رنز پر ڈھیرہوگئی۔گروپ اےکےآخری میچ میں شکست کےبعدپاکستان ٹیم کامیگاایونٹ میں سفرختم ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بولرز نے تو اچھی بولنگ کی لیکن فیلڈرز ساتھ نہ دے سکیں۔ ایک دو نہیں 7 کیچز گرائے۔
کیوی اوپنر سوزی بیٹس نے 28 رنز بنائے، مڈل میں بروک ہیلی ڈے نے 22 اور سوفی ڈیوائن نے 19 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ6وکٹوں کےنقصان پرصرف110رنزبناسکی۔
پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم بھی 11.4اوورزمیں 56رنزپرڈھیرہوگئی۔پاکستان کی جانب سےکپتان فاطمہ ثنا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، ڈبل فیگر میں داخل ہونے والی دوسری بیٹر منیبہ علی نے 15 رنز بنائے اور پوری ٹیم 56 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔میچ سےقبل بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی گئی تھی مگریہ تجربہ بھی ناکام رہا۔پاکستان کی آدھی ٹیم 28رنزپرپویلین لوٹ گئی۔پاکستان کامیگاایونٹ سےسفرگروپ میچزسےاختتام پذیرہوگیا۔
میگاایونٹ میں قومی ٹیم نےسب سےکم اسکور56کیا۔اس سےقبل بھی یہ اعزازپاکستان کےپاس تھا2009میں انگلینڈکےخلاف 60اسکورکیاتھا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔