
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔
رواں سال30ستمبرسےشروع ہوکر2نومبرتک جاری رہنےوالاآئی سی سی ویمنزورلڈکپ بھارت اورسری لنکاکی مشترکہ میزبانی میں کھیلاجائےگا۔ ویمنز ورلڈ کپ دونوں ممالک کےپانچ مقامات میں ہوگا۔شیڈول کےمطابق بھارت میں بنگلورو،اندورگوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز ہوں گے۔
پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔
ویمنزورلڈکپ میں 8ٹیمیں مدمقابل ہونگی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان،بھارت،انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکااوربنگلہ دیش شامل ہیں۔
واضح رہےکہ سری لنکا کو میزبان بنانے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کیا گیا۔
یادرہےکہ چیمپئنزٹرافی کےلئےپاکستان آنےسےانکارپرپاکستان اوربھارت کےدرمیان ایک فارمولاطےہواتھاجس کےتحت پاکستان بھارت میں میچز کھیلنے کےلئےنہیں جائےگا،اسی لئےپاکستان کےمیچزسرلنکامیں ہونگے۔
پی ایس ایل 11کےشیڈول کااعلان،پہلی بار8ٹیموں کی شرکت
مارچ 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نوجوان قوم کاسرمایہ اورمسقبل کےمعمارہیں،مریم نواز
اگست 12, 2024 -
صدررجب طیب اردوان2روزہ دورےپر آج پاکستان پہنچیں گے
فروری 12, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














