ویمنز ورلڈ کپ:آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان جوڑپڑےگا

0
5

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنزورلڈ کپ کے22ویں میچ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنزکےمابین جوڑپڑےگا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم آج اپناچھٹامیچ کھیلےگئی قومی ٹیم اب تک ایونٹ میں ایک پوائنٹ حاصل کرسکی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے۔
میچ مقامی وقت کےمطابق 2:30بجےشروع ہوگا۔جبکہ پاکستانی وقت کےمطابق 3:00بجےشروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے تیرہویں ایڈیشن میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہےمیگاایونٹ سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں ہورہاہے،بھارت کو یہ 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد خواتین کے عالمی کپ کی میزبانی کرنے کا چوتھا موقع ملا ہے جبکہ سری لنکا پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئےایونٹ میں حصہ لےرہی ہے۔آسٹریلیا کی ویمنزٹیم نے 2022 میں اپنا ساتواں ٹائٹل جیتا تھا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے 5 میچز کے بعد 1 پوائنٹ ہے، قومی ٹیم نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا، 1 پوائنٹ بھی ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ملا ہے۔

Leave a reply