ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم

0
70

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز عید منانے اپنے اپنے گھروں کو روانہ جبکہ لاہور اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی کرکٹرز منگل کی صبح روانہ ہونگی۔

کیمپ کا دوسرا مرحلہ عیدالفطر کے بعد شروع ہوگا، ویمنز کرکٹرز 13 اپریل کو پھر سے کراچی میں یکجا ہونگی ،اتوار 14 اپریل کو پریکٹس سیشن میں شرکت کرینگی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز ویمینز ٹیم کراچی پہنچے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

Leave a reply