ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نیوزی لینڈنےویسٹ انڈیزکوشکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
23

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈنےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔نیوزی لینڈنےبیٹنگ کاآغازکیاتو اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، سوزی بیٹس 26 اور جارجیا پلیمر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پھر نیوزی لینڈکی وکٹیں وقفےوقفےسےگرناشروع ہوگئیں۔نیوزی لینڈکی ٹیم مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹوں کےنقصان پر128رنزبناسکی۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سےدیندرا ڈوٹن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیزنےہدف کےتعاقب میں بیٹنگ کاآغازکیاتواُن کی ٹیم کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی، ویسٹ انڈیز کی دو وکٹیں 20 رن پر گر گئیں اورپھرویسٹ انڈیزکی ٹیم میں وکٹیں گرنےکاعمل شروع ہوگیا، 63 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ایسے میں دیندرا ڈوٹن نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی امید بڑھائی پھر ایفی فلیچر نے 17 اور زائدہ جیمز نے 14 رنز بنا کر میچ دلچسپ بنایا۔
ویسٹ انڈیزکی ٹیم 8وکٹوں کےنقصان پر120رنزپرڈھیرہوگئی،اورنیوزی لینڈ نےفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کافائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

Leave a reply