وینزویلامیں صدارتی انتخابات، صدر نکولس مادوروایک بارپھرکامیاب ہوگئے۔
رواں برس دنیابھرمیں انتخابات کاسال ہےماہ فروری میں پاکستان میں الیکشن ہوئےاس کےبعدہمسایہ ملک بھارت،پھرایران اوراب سمتبرمیں سری لنکاپھرامریکا میں انتخابات ہونےہیں۔
صدر نکولس مادورو نےوینزویلا کے صدارتی الیکشن میں تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق وینزویلا میں صدارتی انتخابات کےنتائج کاسلسلہ جاری ہےابھی تک الیکشن کے 80 فیصد نتائج سامنے آچکے ہیں جس میں صدر نکولس نے 51.20 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل کو 44.02 فیصد ووٹ ملے۔
ادھروینزویلاکی مرکزی اپوزیشن نےالیکشن نتائج کو بڑے پیمانے پر فراڈ قرار دےدیااورکہااان نتائج کو چیلنج کریں گے۔
وینزویلا میں صدر نکولس کے 11 سالہ اقتدار کو ختم کرنے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے ایڈمنڈو گونزالیز کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔
صدرنکولس نےالیکشن نتائج کودیکھتےہوئےاپنےسپورٹرزاورووٹرزسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ان کا ایک بار پھر الیکشن میں کامیاب ہونا امن و استحکام کی فتح ہے۔
صدر نکولس نے ملک کے الیکشن سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن انتہائی شفاف تھے جب کہ انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے روتے ہوئے فراڈیے قرار دیا۔
تاہم صدر نکولس کی حکومت کے قریبی اتحادی کیوبا نے الیکشن نتائج پر کہا ہےکہ عوام نے بتایا کہ انقلاب جیت چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی اپوزیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دوران اپنے ہزاروں افراد کو پولنگ اسٹینشز پر تعینات کیا تھا تاکہ وہ اپنے ووٹ کاؤنٹ پر خود بھی نظر رکھ سکیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
8اکتوبرکےقیامت خیززلزلےکو19برس بیت گئے،غم آج بھی تازہ
اکتوبر 8, 2024 -
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی
مئی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔