ویوو نے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس فون ایکس 200 پیش کر دیا

0
3

سمارٹ فون بنانیوالی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون اور سام سنگ جیسی ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا فون ایکس 200 پیش کردیا۔
کمپنی نے پہلی بار نئی ٹیکنالوجی سیو اور سول (ایس او ایس) ایمرجنسی ٹیکسٹنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کرایا ہے ۔ایس او ایس ٹیکسٹنگ ٹیکنالوجی عام طور پر آئی فون اور سام سنگ کے فونز میں استعمال کی جاتی ہے، اس سروس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں صارف دوسرے صارف کو سگنل نہ ہونے کے باوجود میسیج بھیج سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق ویوو ایکس 200 کے صارفین سگنل نہ ہونے کی صورت میں ایک کلو میٹر کے فاصلے تک ایس او ایس ٹیکنالوجی کے تحت میسیج بھیج سکیں گے۔ویوو ایکس 200 کو 12 اور 16 جی بی ریم، جبکہ مختلف میموری ماڈیولز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون میں کمپنی نے اپنا اینڈرائیڈ سسٹم اورریجن او ایس 5 دیا ہے، جبکہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ویوو ایکس 200 کو تین بیک کیمروں ،جبکہ ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار کیمروں کی ٹیکنالوجی کو انتہائی ایڈوانس کرنے کے ساتھ اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

Leave a reply